7 مئی 2015 - 08:05
حزب اللہ کے ہاتھوں جبہۃ النصرہ کے چار سرکردہ دھشتگرد ہلاک

حزب اللہ لبنان نے اس ملک کے مشرقی پہاڑی علاقوں میں کارروائی کرکے دہشت گرد گروہ النصرہ کے چار سرکردہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جیالوں نے "جرود الطفیل" نامی علاقے میں النصرہ دہشت گرد گروہ کی ایک گاڑی پر حملہ کر کے دہشت گرد گروہ النصرہ کے ابو ودیع اور ابو فاطمہ نامی دو اہم کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ۔ دوسری جانب المیادین چینل نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقی لبنان کے پہاڑی علاقے "راس العمرہ" میں حزب اللہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے النصرہ کے دو سرکردہ کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔
"دوسری جانب جرود بریتال" اور "الطفیل" نامی علاقوں میں حزب اللہ اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں میں ان دہشت گردوں کے زیر تسلط علاقوں میں النصرہ کی سات گاڑیوں کو گائیڈڈ میزائیلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں النصرہ گروہ کے سولہ دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲